30 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان کےشہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے۔پریشن کے دوران ۲۵۰ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستان کےشہر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 کراچی سےموصولہ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی تلاشی کا مرحلہ جاری ہے۔ آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار،تربیت یافتہ کمانڈوز اور سراغ رساں کتے بھی شریک ہیں۔ رینجرز ذرائع نے بتایا کہ کارروائی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی ہے۔جبکہ رینجرز نے آپریشن کے دوران  250 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے زیر حراست افراد کو 6 ٹر کس کے ذریعے قریبی واقع رینجرز کے دفتر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے۔جبکہ متعدد اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242